ترکی میں کرونا وائرس کے باعث مزید 16اموات، جانی نقصان کی کل تعداد 108 ہو گئی

اتوار 29 مارچ 2020 13:30

ترکی میں کرونا وائرس کے باعث مزید 16اموات، جانی نقصان کی کل تعداد 108 ..
انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ملک بر میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) سے مزید 16 اموات کے بعد ہلاکتوں کی کٴْل تعداد 108 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 1704 نئے مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 16 مریضوں کی اموات کے بعد جانی نقصان کی تعداد 108 اور مریضوں کی تعداد 7 ہزار 402 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت تک 55 ہزار 464 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ 7 ہزار 402 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں۔ جن میں سے 70 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :