یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

اتوار 29 مارچ 2020 13:55

یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کی صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔ جرمنی میں یہ سلسلہ 1980 میں شروع ہوا تھا۔

(جاری ہے)

گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد توانائی بچانا ہے، تاہم 4 دہائیوں بعد بھی اس کے مفید ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ جرمن شہریوں کی اکثریت اس فیصلے کے خلاف ہے، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو شام میں زیادہ دیر کے لیے روشنی ملنے پر خوش ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :