ایمزون کی اشیائے خوراک کی طلب میں اضافے پر پیکنگ و ترسیل کے لیے اپنے ہی کارکنوں کو زیادہ اجرت کی پیشکش

اتوار 29 مارچ 2020 14:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) امریکی ٹیکنالوجی و ای کامرس کمپنی ایمزون نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے سبب لاکھوں شہریوں کے گھروں تک محدود ہونے اور ان کی جانب سے اشیائے خوراک کی آن لائن طلب میں اضافے کے باعث مصنوعات کی پیکنگ و ڈور ٹو ڈور ترسیل کے لیے اپنے ہی کارکنوں کو زیادہ اجرت کی پیشکش کی ہے ، اس کی وجہ وائرس کے باعث کام کرنے والوں کی دستیابی میں مشکلات ہیں۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلائو کے باعث صارفین کی جانب سے اشیائے خوراک کی آن لائن طلب میں اضافہ ہونے سے اس کاروبار سے وابسطہ ایمزون اور اس جیسی دوسری کمپنیوں کے کام میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایمزون نے اشیائے خوراک کی کی زیادہ پیکنگ و آن لائن ترسیل کے لیے مارکیٹ میں مزید ورکزر کی عدم دستیابی کے باعث اپنے ہی ورکروں کو زیادہ اجرت پر کام کی پیشکش کی ہے۔رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ نئی آفر قبول کرنے والے ملازمین کو 19 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے اجرت دی جائے گی، اس سے قبل انھیں 17 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی تھی، تاہم یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہوگی۔