وفاقی وزیر فواد چوہدری کورونا سے نمٹے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات کے متعرف

سندھ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں، وزیراعلی کو مبارکباد دیتا ہوں۔فواد چوہدری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 14:59

وفاقی وزیر فواد چوہدری کورونا سے نمٹے کے لیے سندھ حکومت کے اقدامات ..
اسلا آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں، وزیراعلی کو مبارکباد دیتا ہوں۔فواد چوہدری نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کچھ صوبائی حکومت نے فعال کردار ادا کیا اور کچھ نے نہیں ،اس معاملے میں سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے گئے جس کے لیے وزیراعلی مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پنجاب حکومت سے ہی پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تفپتان معاملے میں بھی وفاقی حکومت نے اچھی کمیونیکیشن نہیں کیی جبکہ تفتان میں زائرین کو روکنا بلوچستان حکومت کا کام تھا۔سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے یے مگر ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈائون کرنے میں اشیا خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چارمسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔

۔فوواد چوہدری نے کہا کہ جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت ہیں، رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں، اللّٰہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے، کورونا کے پھیلائومیں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔ فواد چوہد ی نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری سے متعلق عدالت فیصلہ کرے گی۔