آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاون، گھریلو تشدد میں اضافہ

ریاست وکٹوریہ میں ایک ہفتے کے دوران گھریلو تشدد کی دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں،رپورٹ

اتوار 29 مارچ 2020 15:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) فرانس کے بعد آسٹریلیا میں بھی کورونا لاک ڈاون کے دوران گھریلو تشدد بڑھ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیوساوتھ ویلز میں گھریلو تشدد کی شکایات میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے، ریاست وکٹوریہ میں ایک ہفتے کے دوران گھریلو تشدد کی دوگنی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے گھریلو تشدد کے خلاف فنڈ 100 ملین ڈالرز بڑھانے کا اعلان کردیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہے۔