یورپ میں کورونا سے اموت کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اتوار 29 مارچ 2020 15:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) یورپ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی اور اسپین میں ایک دن میں 800 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں، کوورونا وائرس کے باعث اس وقت دنیا کی ایک تہائی آبادی کو لاک ڈاون کا سامنا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ ممالک کے حکام نے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے جبکہ چین کے شہر ووہان میں 2 ماہ کے لاک ڈاو?ن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکا میں 3 دنوں میں اموات میں دگنا اضاہ ہوا ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 2200 سے زائد ہوگئی ہے، امریکا میں ایک چوتھائی سے زائد اموات صرف نیویارک شہر میں ہوئی ہیں۔طبی ماہرین کا خدشہ ہے کہ اٹلی کے بعد نیویارک کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، نیویارک کے اسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد 30 ہزار 892 ہوگئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔