امریکا ، مختلف ریاستوں میں شدید طوفان کی وارننگ جاری

اتوار 29 مارچ 2020 16:05

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) امریکی محکمہ موسمیات نے متعدد ریاستوں میں شدید طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقے اب بھی شدید موسمی مشکلا ت سے دوچار ہیںجبکہ دوسری جانب جونز بورو کے علاقے میں ہوا کے بگولے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ، درخت اکھڑ گئے ،بجلی کے کھمبے گرگئے ، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگئی ۔

(جاری ہے)

شدید طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق ہوا کے بگولے اتنی شدید نوعیت کے تھے کہ اس سے شاپنگ مال بھی تباہ ہوگیا۔ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بگولے کے بعد تباہی کے مناظر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔