ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

مسافروں کی اسکریننگ مکمل ، تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچا دیا گیا، ذرائع

اتوار 29 مارچ 2020 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) ملک میں فضائی آپریشن معطل ہونے کے باعث بینکاک میں پھنسے 170 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر بینکاک سے آئے مسافروں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ائیر پورٹس کو غیر ملکی پروازوں کے لیے اچانک بند کرنے کے فیصلے پر مختلف ممالک سے پاکستان کا سفر کرنے والے مسافر بینکاک کے سوورنا بومی ائیر پورٹ پر پھنس گئے تھے۔