قرنطینہ سنٹر،اسپتالوں سے فرار ہونے پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی

قرنطینہ سینٹر یا علاج کی جگہ سے پہلی مرتبہ فرار ہونے کی کوشش پر چھے ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 29 مارچ 2020 17:30

قرنطینہ سنٹر،اسپتالوں سے فرار ہونے پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ 2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار نے آرڈیننس کے نکات پیش کیے ہیں جس میں کہا ہے کہ ہمیں مشکل وقت پر مشکل فیصلے ہوں گے۔جاں بحق افراد کی میتوں کو سنبھالنے،تدفین اور منتقلی سے متعلق پابندیاں لگانے کا اختیار ہے۔عوام کی کسی وقت کسی بھی جگہ سکریننگ کا اختیار بھی آرڈیننس میں شامل ہے۔کسی بھی بیمار یا بیماری پھیلانے والے شخص کی مخصوص جگہوں پر منتقلی اور وہاں رکھے جانے کا اختیار بھی آرڈیننس میں شامل ہے۔

عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سزائیں اور جرمانے ہوں گے۔کسی بھی شق کی ایک مرتبہ خلاف ورزی پر دو ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ایک سے زائد بار خلاف ورزی پر چھے ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔کسی ادارے کی جانب سے خلاف ورزیوں پر پہلی دفعہ دو لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سے زائد مرتبہ خلاف ورزی پر تین لاکھ تک جرمانہ ہوگا،قرنطینہ سینٹر یا علاج کی جگہ سے پہلی مرتبہ فرار ہونے کی کوشش پر پر چھے ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہوگا۔

دوبارہ ایسی کوشش کی صورت میں 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوروناوائرس کے سدباب کیلئے ریسرچ سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام چار سٹڈی گروپ قائم کردیاگیا ہے اورریسرچ شروع کی جاچکی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماہرین کو کوروناوائرس کے سدباب کیلئے جلد از جلد نتیجہ خیز کاوشیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح اورپی کے ایل آئی میں بی ایس ایل تھری لیب نے کام شروع کردیا۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں پایا جانے والاکورونا وائرس ووہان اورایران کے وائرس سے قدرے مختلف ہے۔وزیراعلیٰ نے پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ یعنی حفاظتی لباس مقامی طورپر تیارکرنے کا حکم دیا ہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور کے ٹیکسٹائل مالک نے رضا کارانہ طورپرپی پی ای بلامعاوضہ بنانے کی پیشکش کی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ کورونا وائرس کو سائنٹفک انداز میں ٹریٹ کیا جائے ،مستقل خاتمہ چاہتے ہیں ۔ہوم قرنطینہ کیلئے سٹینڈرڈ ایس او پی جلد از جلد مرتب کیے جائیں ۔