سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید4 مریض انتقال کرگئے

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد8 ہوگئی ہے، گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے ساتھ مریضوں کی کل تعدا د1299ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت صحت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 18:42

سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید4 مریض انتقال کرگئے
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ 2020ء) سعودی عرب میں مزید4کورونا مریض انتقال کرگئے،کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 8 ہوگئی ہے، جبکہ گزشتہ24گھنٹوں میں مزید 96افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد 1299ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 96 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،جس کے ساتھ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی کل تعداد1299ہوگئی ہے۔

نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں12 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔نئے کیسز میں68 افراد کی ٹریول ہسٹری یا اس ان کا کورونا وائرس کے متاثرہ افراد سے تعلق رہ چکا ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ 28 مزید افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد66 ہوگئی ہے۔اسی طرح سعودی حکومت نے شہریوں کو ہدایات کی ہیں کہ افواہوں سے بچیں اور صرف حکومت کی تصدیق شدہ معلومات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں گھروں کی حد تک محدود رکھیں۔ سعودی عرب نے گزشتہ روز ریاض، مکہ، مدینہ کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی ہے، ان شہروں میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔اسی طرح سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں شہریوں کیلئے مزید13علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔تین شہروں ریاض، مکہ اور مدینہ میں رات 7بجے کی بجائے اب 3بجے سے کرفیوعائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد1526ہوگئی ہے، ان میں 857کیسز ایران سے آئے ہیں۔قرنطینہ سینٹرز میں 4ہزار 365افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔پنجاب 558، سندھ 481،خیبرپختونخواہ188، بلوچستان138، گلگت116، اسلام آباد34اور آزاد کشمیر میں 2افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ملک میں اب تک 13افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔گزشتہ 24گھنٹے میں 2افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق لوئر دیر اور ایک کا کراچی سے ہے۔11افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ پاکستان میں28مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔