سمندر پارکشمیری موجودہ حالات میں آزادکشمیر کا سفر کرنے سے گریز کریں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان نے سمندر پارکشمیری جو برطانیہ ،پورے یورپ اور نارتھ امریکہ میں مقیم ہیں ان کو یہ پیغام دیا ہے کہ موجودہ حالات میں آزادکشمیر کا سفر کرنے سے گریز کریں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک مشتبہ کیس آیا جس کو کرونا تھا وہ بیرون ملک سے یہاں تشریف لائے اورجس کی وجہ سے پورے گائوں کو قرنطینہ کر نا پڑا۔

میری اپنے بہن بھائیوں سے گزارش ہے کہ ہم نے آپ کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان سے کہا ہے کہ سمندر پار یا مڈل ایسٹ سے آزادکشمیرآنے والے آنے والے ہمارے لیے مشکلات پید ا کر رہے ہیںکیونکہ ہمارے پاس وہ ذرائع نہیںہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت نے جو آئسولیشن کے حوالہ سے آپ جواحتیاتی تدابیر بتائی ہیں ان پر عمل کریںاور سوشل ڈسٹنسنگ پر مکمل عملدرآمد کریں۔

(جاری ہے)

احتیاتی تدابیر اختیار کریںاور اپنے آپ کو جان لیوا بیماری سے دور رکھیں گے۔حکومت آزادکشمیر میڈیکل کے سٹاف کو گریڈ 1 سی20تک ایک ماہ کی تنخواہ جو ان کی بیسک تنخواہ پر مشتمل ہو گی بونس دے گی کیونکہ میڈیکل کا عملہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد میں کرونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے جبکہ کوٹلی، راولاکوٹ اور میرپور میں ہفتہ کے اندر اند ر لیبارٹری کام کرنا شروع کر دے گی۔

ہمیں اس وقت وینٹیلٹرز کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان بھی کچھ وینٹیلٹر ز دے رہی ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ میر ی گزارش ہے کہ پرائم منسٹر آزادکشمیر کرونا وائرس کمبٹ فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تاکہ کرونا کے خلاف بھرپور جنگ لڑی جا سکے ۔ ایک ایک پیسہ کا حساب دوں گا۔ حکومت پاکستان، پاک آرمی ،محکمہ پولیس کے شکر گزار ہیں ۔ پولیس کا ایک جوان اپنی ڈیوٹی دیتے ہوئے کوہالہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شہید ہو گیا ۔

ہم نے کرونا الرٹ آئی ٹی کنٹرول روم بنایا ہے ۔تمام اضلاع میں دفاتر قائم کردیے گے ہیں۔ ہم یونین کونسل اور ایک ایک گائو ں کی سطح پر جا رہے ہیں۔ اس طرح کا پروگرام ابھی پاکستان میں بھی نہیں آیا۔ ہم نے ایمرجنسی ڈیکلیر کی ہے اس لیے ہمیں جہاں سے بھی کسی بھی سرکاری ملازم یا والنٹیر کی ضرورت پڑے گی اس کو ہم شامل کریں گے تاکہ ہم کرونا جسیی موذی بیماری سے نمٹ سکیں۔

ہمیں آپ کے پیاروں کے حوالہ سے خود بھی فکر مندہیںاور تمام اداروں سے حکومت آزادکشمیر مکمل رابطہ میں ہے۔ آپ گھروں میں رہیں ، سوموار کے روز روزہ رکھیں ۔ اللہ سے دعا کریں کہ اس وقت وہی شافی الامراض ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا ہمیں کوئی علم نہیں ۔وہ بے یار ومددگار ہیں۔ وہ گزشتہ کیے مہینوں سے قرنطینہ میں ہیں۔اب آپ کو پتا چلا ہو گا کہ لاک ڈائون کیسی چیز ہے۔ اللہ سے دعا کریں پاکستان ، ساری دنیا کو محفوظ رکھے ۔اللہ کے حضو ر گڑگڑا کر دعا کریں۔