آزادکشمیر میںکرونا وائرس کے شبہ میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید08 نئے کیس درج ہوئے ،محکمہ صحت عامہ

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) آزادکشمیر میںکرونا وائرس کے شبہ میںگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید08 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لے لیکرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد میں بھیج دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل105 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 78 کے رزلٹ آچکے ہیں اور72 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ06 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور ان میں سے 4قرنطینہ سینٹر میرپور اور دو قرنطینہ سینٹر بھمبر میں زیر علاج ہیں۔

27کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میںموصول ہو جائے گی رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور ، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا ، نیلم ، باغ ، حویلی ، سدھنوتی ، بھمبر ، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شبہ میں آنے والے مریضوں میں س3ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور،1ڈی ایچ کیونیلم ،4ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر میںزیر علاج ہیں۔ تمام ضلعی ہسپتالوں میں VTMکٹس موجود ہیں جو کسی بھی مشتبہ کیس کا سیپمل لے کر ویرالوجی لیب ایمز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد کو بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :