کرونا وائرس، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی خصوصی ہدایت پر ضلع کوٹلی میں تین ہفتوں کے لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمدجاری

اتوار 29 مارچ 2020 19:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر کی طر ح ضلع کوٹلی میں تین ہفتوں کے لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمدجاری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیرکی ہدایات پرلاک ڈائون کے احکامات پرعمل درآمدکے حوالے سے کوٹلی شہر میںپاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ کوٹلی شہرکے مختلف علاقوںبائی پاس روڈ،تھلیرکالونی،گلہارچوک،دھرانگ چوک،شہیدچوک،آبشارچوک،لاری اڈہ ودیگرمقامات سے گزرا۔لاک ڈاون کے دوران شہر کی مارکٹیں بند رہیں تاہم اشیاء خورد ونوش کی دوکانات ،سبزی شاپس،تندور،گوشت مارکیٹ ،ہسپتال اور میڈیکل سٹورز کھلے رہے۔