خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا

خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 188ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 19:57

خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ 2020ء) خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا، خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد5 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 188ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سےمجموعی طور پر16 اموات ہوچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ایبٹ آباد ہسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس کا مریض انتقال کرگیا ہے۔

سردار الیاس کو دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بھی ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سردار الیاس ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کے ساتھ تھے۔ تبلیغی جماعت کے باقی10 افراد کو بھی مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے خیبرپختونخواہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد5 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 188ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سےمجموعی طور پر16 اموات ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526ہوگئی ہے، ان میں 857 کیسز ایران سے آئے ہیں۔قرنطینہ سینٹرز میں 4 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ پنجاب 558، سندھ 481، خیبرپختونخواہ 188، بلوچستان138، گلگت116، اسلام آباد 34 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 13افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق لوئر دیر اور ایک کا کراچی سے ہے۔11افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ پاکستان میں28 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔