۹سکھر میں مزید 44 غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

Wسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) سکھر میں مزید 44 غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے سکھر شکارپور روڈ پر واقع تبلیغی مرکز جسے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے میں مزید 44 غیر ملکیوں جن کا تعلق انڈونیشیا، تیونس، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک سے ہے کو کورنٹائن کردیا ہے اس طرح تبلیغی مرکز کے قرنطینہ سینٹر میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے جن غیر ملکیوں کو آج کورنٹائن کیا گیا ہے وہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تبلیغ پر آئے ہوئے تھے اور آج جیسے ہی وہ واپس پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں کورنٹائن کردیا جبکہ گذشتہ روز بھی 24 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کو کورنٹائن کردیا تھا تبلیغی مرکز کو انتظامیہ نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور وہاں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود ملکیوں اور غیر ملکیوں سمیت موجود تمام افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے جو کراچی بھجوائے جائیں گے