Live Updates

-وفاقی وزیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ تیار گھر گھر تقسیم شروع

ًعوام کی تکلیف کا احساس ہے کرونا کی وبا سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے :محمد میاں سومرو

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

؁جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ تیار گھر گھر تقسیم شروع ، محمد میاں سومرو کا کہنا تھاکہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے کرونا کی وبا سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے :تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کی جانب سے اپنے حلقے کی عوام کے لئے 60ہزار راشن کے بیگ ذاتی خرچ پر تیار کرائے گئے ہیںجس کی تقسیم مولا بخش سومرو کی جانب سے ضلع جیکب آباد کے غریب ،ضرورت مندوں اور محنت کشوں کے گھر گھر جاکر تقسیم کیا جا رہی ہے اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے اپنے حلقے کی عوام کو ویڈیو پیٖغام کے ذریعے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ کرونا کی وبا سے احتیاط کرکے بچا جا سکتا ہے ا سلئے گھر تک محدو د رہیں ہاتھ مسلسل دھوتے رہیںیہ مشکل گھڑی ہے عوام ڈاکٹروںکے مشوروں اور حکومت کی ہدایت پر عمل کریں عمران خان کی قیادت میں وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے تدابیر اور اقدامات کئے جا رہے ہیںاللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے عوام کی تکالیف کا احسا س ہے عوام کی ہر ممکن مددکے لئے مصروف عمل ہیںعوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات