۷مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی نے مرکزی کابینہ تشکیل دے دی ۔مختلف شخصیات کی مبارکباد

اتوار 29 مارچ 2020 20:06

ج* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی امیر غلام مرتضی سعیدی(سرگودھا) اور مرکزی سیکریڑی جنرل حافظ قاسم مصطفائی(گوجرانوالہ) نے باہمی مشاورت مرکزی کابینہ تشکیل دے دی ۔مرکزی کابینہ میں فیصل آباد سے رانا رزاہد رضا ایڈووکیٹ مرکزی نائب امیر (اول)کراچی سے عاند قادری نائب امیر (دوم)سرگودھا سے ملک خالد مسعود گینجیرا مرکزی جوائنٹ سیکریڑی (اول)۔

کشمیر سے حافظ خالد مصطفائی مرکزی جوائنٹ سیکریڑی (دوم )قصور سے خواجہ خالد آفتاب مرکزی سیکریڑی اطلاعات ۔لاہور سے میاں شہزاد احمد مرکزی خازن ۔ شیخوپورہ سے مرکزی ناظم دعوت وتربیت علامہ ممتاز ربانی ایڈووکیٹ ۔لاہور سے شیخ محمد طاہر انجم ڈائریکٹر ویلفیئر نامزد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مصطفائی تحریک پاکستان کے نومنتخب قائدین کوبانی رکن انجمن طلبہ اسلام میاں فاروق مصطفائی ۔

پیس مشن امریکہ کے صدر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری ۔پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی صدر قاضی عتیق الرحمن ، سنی اتحاد کونسل کے سیکریڑی جنرل سید جواد الحسن کاظمی ۔مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد جاوید مصطفائی ۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد اکرم رضوی ۔سابق مرکزی صدر نعمان الجبار ۔چوہدری اعجاز احمد فقہی ایڈووکیٹ اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے اپنا بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔