بروقت اقدامات نہ کرنے سےہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پرہوگی، شہباز شریف
حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کردیا، پوری قوم کو مشکل چیلنج کا سامنا ہے، لیکن اللہ پاک کی مدد سے چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ صدر ن لیگ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس
ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 مارچ 2020 20:33
(جاری ہے)
کورونا کے مقابلے کے لئے اقدامات پر اپنے وسائل سے ساڑھے 15 کروڑ اب تک خرچ کرچکے ہیں۔ کوٹلی، مظفرآباد میں ٹیسٹنگ لیبارٹریاں بنا چکے ہیں۔
راولاکوٹ میں بھی کل تک لیبارٹری بن جائے گی۔ آزاد جموں وکشمیر میں ڈاکٹرز ، طبی عملے کو اپنے وسائل سے حفاظتی لباس، ماسک اور سینیٹائزرز مہیا کرچکے ہیں۔ اس موقع پر شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ اس وقت پوری قوم کو مشکل چیلنج کا سامنا ہے، لیکن اللہ پاک کی مدد اور بروقت حکمت عملی سے اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش وپنج میں ضائع کردیا۔ بروقت اقدامات نہ کرنے سے ہلاکتوں کی ذمہ داری وزیراعظم پر ہوگی۔ دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526ہوگئی ہے، ان میں 857کیسز ایران سے آئے ہیں۔ قرنطینہ سینٹرز میں 4 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ پنجاب 558، سندھ 481، خیبرپختونخواہ 188، بلوچستان138، گلگت116، اسلام آباد 34 اور آزاد کشمیر میں 2افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک 13افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق افراد میں ایک کا تعلق لوئر دیر اور ایک کا کراچی سے ہے۔11افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ پاکستان میں28مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.