پوری قوم متحد ہو کر کوروناوائرس کو شکست دے گی‘ گورنر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملاقات میں عزم

کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی کے وقت دونوں شخصیات کی لاہور ائیرپورٹ پر ملاقات ہوئی

اتوار 29 مارچ 2020 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ انشا اللہ پوری قوم متحد ہو کر کوروناوائرس کو شکست دے گی۔

(جاری ہے)

کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانگی کے وقت لاہور ائیرپورٹ پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو کوروناسے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، قوم متحد ہو کر کوروناکو شکست دے گی۔

گورنر اور وزیراعلی نے کوروناسے بچائو کیلئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے سدباب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شروع دن سے ہی کورونا کے سدباب کے لئے حکومت متحرک ہے، کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے کر اقدامات کی منظوری دے رہی ہے۔