میر ریاض شاہوانی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرناقابل مذمت ہے ،میرولی محمدقلندرانی

اتوار 29 مارچ 2020 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندانی ،ڈاکٹر راشد قریشی، عمران خرم، حافظ عبدالرحیم بلانوشی، جہانزیب بلوچ اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء وسابقہ ٹکٹ ہولڈر این اے 266 کوئٹہ حاجی میر ریاض شاہوانی پر اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس طرح سے شریف اور قبائلی معتبرین پر لینڈ مافیا کے ایما پر بلا کسی تفتیش اور جانچ پڑتال کے جھوٹے مقدمات درج کرنا حالات کوخراب کرنے کے ایک سوچی سمجھی سازش ہے ایسے جھوٹے مقدمات درج کرکے کسی شریف آدمی کی زمین کو قبضہ کرنا اوراسی کے خلاف ہی مقدمہ بھی درج کرلینا یہ کوئی اچھی روایت نہیں ہے پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور ورکروں کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز ڈرایا نہیں جاسکتا اس لئے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حاجی میر ریاض شاہوانی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور ان کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے