مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کے نام پر 6سو 27افراد گرفتار کرلیے

کورونا کے نام پر سخت پابندیوں کے باعث پہلے سے محصورکشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

اتوار 29 مارچ 2020 22:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچنے کے نام پر لگائی جانے والی پابندوں کی خلاف ورزی پر ا ب تک 6 سو 27افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 3سو 37افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ڈائر یکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے اب تک 6سو 27افراد کو گرفتار کیا جن میں سے 3سو 37کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کی خلاف ورزی پر 1سو 18دکانیں سیل جبکہ 4سو 90گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ زیادہ تر گرفتار افراد کو بعد میں رہا کیا گیا ۔ یا د رہے کہ قابض انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچائو کے نام پر سرینگر اور دیگر تمام ضعلی و تحصیل صدر مقامات میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیںجس کی وجہ سے پہلے سے بھارتی محاصرے کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہے اور معمولات زندگی بری طرح سے مفلوج ہیں۔ بھارتی فورسز اہلکار حفاظی قدامات کے نام پر کشمیریوںکو بڑے پیمانے پر ہراساںکررہے ہیں۔