کورونا وائرس، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ہلاکتوں کی تعداد 33529 تک پہنچ گئی، ڈیڑھ لاکھ لوگ صحت یاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 756، اسپین میں 624، فرانس میں 292 ‘ برطانیہ میں 209، امریکہ میں 143، ہالینڈ میں 132، ایران میں 123 ‘بیلجیئم میں 78، جرمنی میں 49، سوئٹزرلینڈ میں 36، ترکی میں 23 اور پرتگال میں 19 ہلاکتیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10779 ہو گئی ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2673 ہلاکتیں اور 44844 نئے کیسز رپورٹ

اتوار 29 مارچ 2020 23:30

کورونا وائرس، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 756، اسپین میں 624، فرانس میں 292 ‘ برطانیہ میں 209، امریکہ میں 143، ہالینڈ میں 132، ایران میں 123 ‘بیلجیئم میں 78، جرمنی میں 49، سوئٹزرلینڈ میں 36، ترکی میں 23 اور پرتگال میں 19 ہلاکتیں، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 10779 ہو گئی، چین میں 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 3300 ہو گئی، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2673 ہلاکتیں اور 44844 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 33529 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی، اب تک 1 لاکھ 50734 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس نے 199ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 7926 افراد وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 33529 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 756 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 10779 ہو گئی ہے، اٹلی میں 5217 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 97689 ہو گئی ہے، اسپین میں مزید 624 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6606 ہو گئی ہے، 5564 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 78799 تک پہنچ گئی ہے، فرانس میں 292ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 2606 ہو گئی ہے، 2599 تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 40174 ہو گئی ہے، برطانیہ میں وائرس کا شکار مزید 209 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 1228 ہو گئی ہے، 2433 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 19522 ہو گئی ہے، اسی طرح امریکہ میں 143 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2363 ہو گئی ہے جبکہ 9568 نئے کیسز کی تشخیص ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 33146 تک پہنچ گئی ہے، ہالینڈ میں 132 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 771 ہو گئی ہے، 1104 نئے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10866 ہو گئی ہے، ایران میں وائرس کا شکار مزید 123 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد2640 ہو گئی ہے، 2901 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 38309 ہو گئی ہے۔

بیلجیئم میں 78 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 431 ہو گئی ہے جبکہ 1702 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 10836 ہو گئی ہے، جرمنی میں 49 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 482 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ 2964 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 60659 تک پہنچ گئی ہے، سوئٹزرلینڈ میں 36، ترکی میں 23، پرتگال میں 19، آسٹریا میں 18، انڈونیشیا میں 12، آئرلینڈ میں 10، ملائیشیا میں 8، ڈنمارک میں 7، یونان میں 6 اور بھارت میں 3 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ چین میں 5 اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3300 ہو گئی، 45 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 81439 ہو گئی ہے، 75448 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ 2691 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔