دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی

عوام میتوں کے غسل، کفن کیلئے دباؤ نہ ڈالیں، ہمیں کورونا وائرس کے باعث مجبوری میں فلاحی سرگرمیاں بند کرنا پڑی ہیں، ایدھی ویلفیئر اور چھیپا کا اعلامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مارچ 2020 00:29

دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مارچ 2020ء) شہر قائد میں دو بڑے فلاحی اداروں نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی ہے، ایدھی ویلفیئر اور چھیپا نے اعلان کیا کہ عوام میتوں کے غسل، کفن کیلئے دباؤ نہ ڈالیں، ہمیں کورونا وائرس کے باعث مجبوری میں سروس بند کرنا پڑ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں دو بڑے فلاحی اداروں ایدھی ویلفیئر اور چھیپا نے غسل، کفن اور سردخانے کی سہولت بند کردی ہے۔

فلاحی اداروں کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حالات کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھیپا غسل اور کفن خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی دوبارہ فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1526 ہوگئی ،نیشنل کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے نئے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سندھ میں 481، پنجاب میں 558, بلوچستان میں 138 کورونا وائرس کے کیسزسامنے آئے ،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 116 ہے ،خیبرپختونخواہ میں 188 اور اسلام آباد میں 43 اور آزاد کمشیر میں دو کیسز ہو گئے، کورونا وائرس سے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوگئے، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہوگئی۔ اسی طرح سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختیاں کردیں. سندھ سرکار نے صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دو پھر 12 بجے سے رات 12 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہی. صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیاں دو پہر 12 بجے سے رات 12 تک بند رہیں گیں اور رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک کھلی رہیں گیں، اوقات کار کم ہونے سے پھل اور سبزی کی ترسیل پر کوئی فرق نہیں پڑیگا.ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈیوں میں کاروبار صبح 12 بجے تک کھلا رہیگا، فیصلے کا مقصد سبزی منڈیوں سے کورونا وائرس پھیلنے سے خریداروں اور مزدوروں کو محفوظ رکھنا ہے، سبزی منڈیوں میں آکشن اور پھلوں اور سبزیوں کی خریداری بھی دن 12 بجے تک کی جا سکے گی.محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ منڈیوں میں غیر ضروری رش اور ھجوم پر پہلے ہی پابندی ہے، لاک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے سبزی منڈیاں 24 میں سے 12 گھنٹے کھلی رہیں گی۔