تبلیغی جماعت کے اراکین کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا مہنگا پڑگیا

رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 30 مارچ 2020 11:49

تبلیغی جماعت کے اراکین کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا مہنگا پڑگیا
رائیونڈ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2020ء) رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے اراکین کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا مہنگا پڑگیا۔رائیونڈ تبلیغی مرکز میں 23 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قصور میں تبلیغی جماعت کے 10 غیر ملکیوں سمیت 47 افراد کو کر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی پکڑ کر بھی تیز کر دی گئی ہے۔سندھ اور پنجاب میں سیکڑوں کارکنان کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ تبلیغی مراکز کے باہر پہرہ دیا جا رہا ہے۔جب کہ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے رات کی تاریکی میں دو سو سے زائد تبلیغی افراد کو پروٹوکول میں سکھر بھیج دیا، سارے افراد کو بغیر اسکریننگ کے سکھر بھجوا دیا گیا ہے، اتوار کی شب دیر گئے پولیس موبائل کے پروٹوکول میں سات گاڑیوں میں سوار تبلیغی افراد سکھر پہنچے، اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا کہ سکھر پہنچے کے بعد سارے تبلیغی افراد کو حراست میں لیکر سائیٹ ایریا میں واقع ایک مسجد میں رکھ کر پولیس اہلکار مقرر کیے گئے متعلقہ افراد کی اسکریننگ کیلئے ضلع انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، انہوں نے بتایا کہ تبلیغی افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے جن کی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیئے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی کیا تھا۔پولیس ترجمان ندیم ملک کے مطابق قرنطینہ مرکز میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبدالرحمان نے بھاگنے کی کوشش کی جسے ایس ایچ او نے پکڑا جس پر اس نے چاقو سے وار کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے گہرے زخم آئے ہیں۔