انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے،

لاک ڈائون پر عمل نہیں کیا جاتا توکرفیو لگانا پڑے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا وڈیو پیغام

پیر 30 مارچ 2020 14:01

انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں ورنہ بھاری جرمانے کئے جائیں گے،انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، لاک ڈائون پر عمل نہیں کیا جاتا تو پھر کرفیو لگانا پڑے گا،حکومت کی جانب سے سماجی میل جول پابندی کے لئے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

پیر کو یہاں جاری اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت وزیر اعظم عوام کی جان ومال کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے، انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، شہری بلاضرورت بازاروں میں جانے سے گریز کریں، گھر کا ایک فرد اپنا شناختی ساتھ رکھ کر سودا سلف لانے مارکیٹ جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مال بردارگاڑیوں کی نقل وحمل پر پابندی نہہں ہوگی اس لئے اشیاء ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام عام بیماری یا کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے کسی شخص کے جنازے میں جانے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرکے وہ کئی جنازوں کا اہتمام کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیرکو پاکستان سے ملانے والے راستوں کو بند کیا ہے میری اپنی بہن اس وجہ سے آزاد کشمیر نہیں آسکیں۔ اس لئے عوام جہاں ہیں وہیں رہیں۔