ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں معاملے پرشاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت منظور کرلی

پیر 30 مارچ 2020 14:56

ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں معاملے پرشاہد خاقان عباسی کی راہداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں معاملے پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت منظور کرلی ۔ پیر کو سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ پر مشتمل جسٹس چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔شاید خاقان عباسی اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ احتساب عدالت کراچی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ وکیل شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عدالت راہداری ضمانت منظور کر دے، احتساب عدالت کراچی میں پیشی تک راہداری ضمانت منظور کی جائے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ وکیل نے کہاکہ گزشتہ روز کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔کراچی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو 10 اپریل کو طلب کر رکھا ہے۔