جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا

پیر 30 مارچ 2020 15:14

جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) میزبان اور اداکارہ جویریہ سعود نے اپنے بچوں پر تنقید کرنے والوں کو خبردار کردیا ۔ چند روز پہلے اداکارہ نے بیٹی جنت اور بیٹے ابراہیم کے ہمراہ ٹک ٹاک پر چند ویڈیوز بناکر شیئر کیں جس میں ان کے بچے کسی انگریزی گانے پر پرفارم کرتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد ناقدین نے اداکارہ اور ان کے بچوں پر کمنٹس کیے اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی اس وبا کے دوران ایسی ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا، جس پرجویریہ سعود نے ان تمام افراد کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں ایک نئی ویڈیو فیس بک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے خلاف ایسے منفی کمنٹس آئے وہ خاموش رہیں تاہم اپنے بچوں کے خلاف کی گئی کسی بھی بات پر وہ خاموش نہیں رہیں گی۔