دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 30 مارچ 2020 15:14

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 23600کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 15800کیوسک اور اخراج 15800کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد27600 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد17500کیوسک اور اخراج11900 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 37900 کیوسک اور اخراج0 3390کیوسک،چشمہ آمد22500 کیوسک اوراخراج 20000 کیوسک، تونسہ آمد24000 کیوسک اور اخراج 23500 کیوسک، پنجند آمد51700 کیوسک اور اخراج 49300 کیوسک، گدو آمد 71700کیوسک اور اخراج 68000 کیوسک، سکھر آمد55800کیوسک اور اخراج39800کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد17500 کیوسک اور اخراج 2300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1454.47 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.381 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1174.75 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.905 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.90 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.122 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔