ایف ڈی اے نے ملیریا کی دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو دینے کی مشروط اجازت دے دی

تشویش ناک حالت کے مریضوں کوکلورو کوئن اور ہائیڈرو کسی دی جا سکتی ہے ۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 30 مارچ 2020 15:02

ایف ڈی اے نے ملیریا کی دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو دینے کی مشروط اجازت ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین30مارچ 2020ء ) ایف ڈی اے نے ملیریا کی دوا کورونا وائرس کے مریضوں کو دینے کی مشروط اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےکورونا وائرس کے مریضوں کو ملیریا کی دوائی استعمال کرنےکی مشروط اجازت دے دی ہے۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی کلورو کوئن اور ہائیڈرو کسی تشویشناک حالت کے مریضوں کودی جا سکتی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ یہ دوائی ہر مریض کو نہیں دی جا سکتی ، بلکہ صرف ان مریضوں کے زندگیاں بچا سکتی ہے جن کو شدید خطرات لاحق ہوں اور آخری لمحات پر تصور کئے جائیں۔ واضح رہے پوری دنیا کورونا وائرس کی ویکسئین کی تیاری میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں کورونا وائرس پر 66 تحقیقات چل رہی ہیں جس میں پاکستان کی کوششیں بھی شامل ہیں ۔

دنیا بھر میں ممکنہ 43 نئی ویکسئین ، 16 نئی اینٹی بائیو ٹکس اور 7 اینٹی باڈیز تیار کرنے پر کام جاری ہے۔ واضح رہے اس سے قبک امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک 52 سالہ شخص کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث شدید بیمار تھا ، امریکی شہری کا کہنا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں تھا ، ڈاکٹروں نے میرے اہل خانہ کو جواب دے دیاتھا۔ ڈاکٹرز نے میری بیوی بچوں کو کہا کہ آخری بار ملاقات کر لیں ہو سکتا ہے پھر سے ملاقات کا موقع نہ ملے۔

پھر میرے ایک دوست نےمجھے ملیریا کی دوائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا اورجارڈینیری کا کہنا ہے کہ نرس نے مجھے دوائی لینے یا نہ لینے کا اختیار دیا تھا ۔میرے دوست نے کہا کہ زندگی کے اس آخری موڑ میں رسک لینا ہوگا۔ جارڈینیری کا کہنا ہے کہ میرا سانس اُکھڑ رہا تھا ، محسوس ہوتا تھا کہ دل نہیں دھڑک رہا ۔ جس کے بعد میں نے یہ دوائی استعمال کی اور صحت یاب ہو گیا ۔