پاور ڈسٹری بیوشن لائنز پر کام کرنے والے لائن مین و دیگر اہلکار حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر کام سے گریز کریں،فیسکو کے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں، ترجمان فیسکو

پیر 30 مارچ 2020 15:41

پاور ڈسٹری بیوشن لائنز پر کام کرنے والے لائن مین و دیگر اہلکار حفاظتی ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاور ڈسٹری بیوشن لائنز پر کام کرنے والے فیسکو کے لائن مین و دیگر اہلکار حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر کے بغیر بجلی کی لائنوں پر کام سے گریز کریں بصورت دیگر کسی غفلت ، کوتاہی یا لاپرواہی سے کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما ہوا تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی نیز فیسکو کے مقررہ اہداف کے حصول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں تاکہ فیسکو کے صارفین کو بجلی کی سپلائی جاری رکھنے میں مدد مل سکے ۔

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ فیسکو کے ملازمین کمپنی کا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر فیسکوشفیق الحسن کی بے مثال قیادت کے نتیجہ میں فیسکو کو ملک کی بہترین پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ چیف ایگزیکٹو کی شبانہ روز کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ فیسکو نے سب سے پہلے موبائل میٹر ریڈنگ کا نظام متعارف کرواتے ہوئے اس سسٹم کو نہ صرف چیلنج سمجھ کر قبول کیا بلکہ 100فیصد درست موبائل میٹر ریڈنگ کے ہدف کا حصول بھی ممکن بنایا۔

انہوںنے کہا کہ موبائل میٹر ریڈنگ سے صارفین کو بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کی شکایات کے ازالے کے ساتھ ساتھ فیسکو کے ریونیو میں بھی اضافہ اور لاسز میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صارفین کا اطمینان ہی سب سے اہم کام اور کمپنی کی کامیابی کی علامت ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملازمین عہد کریں کہ وہ لائنوں پر کام کرتے ہوئے سیفٹی فرسٹ کے اصولوں کو اپنائیں اور کسی صورت میں بھی اپنی جان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ماضی و حال کی طرح آئندہ مستبقل میں بھی فیسکو کے افسران و ملازمین کمپنی کی جانب سے دیئے گئے اہداف پورے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :