صوبہ بھرمیں پھلوں ،سبزیوں اور اشیائے خورو نوش کی کوئی قلت نہیں ، سیکرٹری زراعت

پیر 30 مارچ 2020 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پنجاب بھر میں پھلوں ،سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورو نوش کی کوئی قلت نہیں اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں ۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے زرعی افسران سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا ۔زرعی ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں فروٹ اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی ہیں اور پنجاب ایگریکلچرل ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پامرا چیئرمین نوید انور بھنڈر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر کی فروٹ اور سبزی منڈیوں کے دورے کررہے ہیں جس کا مقصد طلب اور رسد کا جائزہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش کو کوئی قلت نہیں اور اس سلسلہ میں صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم نے ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔ بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے اس معاشرے کے دشمن ہیں اور جہاں سے بھی شکایت ملے گی بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہیں ہدایت ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

متعلقہ عنوان :