پنجاب بھر میں فیلڈ فارمیشنز کو کاشتکاروں کی راہنمائی جاری رکھنے کی ہدایت

زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کھاد ،بیج ،زرعی ادویات کی دکانیں مخصوص اوقات میں کھولی جائیں

پیر 30 مارچ 2020 16:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے فیلڈ فارمیشنز کو کرونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے کاشتکاروں کی راہنمائی جاری رکھنے اور زرعی ادویات و بیجوں کی دکانیں کھولنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی بر وقت معاو نت اور رہنمائی کے نصب العین پر قائم ہے۔

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ سیکرٹری زراعت نے کہاکہ اس وقت گندم کی کٹائی،کپاس اور دھان کی بوائی جیسے اہم مراحل کی بر وقت تکمیل سے ہی پیداواری اہداف کے حصول ممکن ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے معلومات کی فراہمی میں تمام ممکنہ ذرائع ابلاغ کا موئثر استعمال کیا جائے۔ کاشتکاروں کی سہولت کے لیے کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی دوکا نوں کو مخصوص اوقات میں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کو کپاس و دیگر خریف کی فصلات کی کاشت کے لیے درکار زرعی مداخل کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ہدایت کی سرکاری سرگرمیوں کے دوران کرو نا وائرس سے حفاظتی اقدامات بارے جاری کردہ حکومتی گائیڈ لائینز پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر غیر ضروری سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔ گندم کی برداشت، کپاس کی بوائی و دیگر زرعی عوامل کے دوران کسانوں کا رش ہرگزنہ ہو نے دیں۔ گندم کی برداشت اور کپاس و دیگر خریف کی فصلات کی بوائی کے دوران کاشتکاروں اور فارم لیبر کو صابن سے بار بار ہاتھ دھو نے کی ترغیب بھی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :