آج کے بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں جبکہ والدین کو انہیں قانون پر عمل کرنے کی ہدایت کرنی چاہئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم، انسپکٹر جواد انور

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 مارچ 2020 16:15

آج کے بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں جبکہ والدین کو انہیں قانون پر عمل کرنے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آج کے بچے ہمارے کل کا مستقبل ہیں جبکہ والدین کو انہیں قانون پر عمل کرنے کی ہدایت کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر جواد انور نے آج منڈی موڑ پر ڈبل سواری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹریفک سٹاف ان کے ساتھ موجود تھا انہوں نے ڈبل سواری متعدد نوجوانوں کے چالان کیے اور کہا کہ آپ اس ملک کے معمار ہیں آپ کو علم ہیں کہ کرونا وائرس ایک موذی بیماری ہیں جس میں آپ نے ایک دوسرے سے دور رہنا ہے اور آپ ڈبل سواری کرکے اس موذی بیماری کو اپنے پاس بلا رہے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے ملک میں دفعہ144نافذ کرکے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی لگائی ہوئی ہے آپ کو بحیثیت ایک قوم اس میں اپنا کردار ادا کرکے دوسروں کو بھی اس غیر قانونی کام سے روکنا ہے یہی ہم سب کی ذمہ داری ہیں جس کو ہم مل کر پورا کرینگے۔