Live Updates

مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے،رانا شعیب علی خضری

پیر 30 مارچ 2020 17:00

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) سابق سیکرٹری ویلفیئر پاکستان تحریک انصاف علامہ اقبال ٹاؤن زون لاہوررانا شعیب علی خضری نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی نقل و حرکت غیر ضروری کاموں کو چھوڑنا ہوگا خود کو اور اپنے گھر والوں کو گھروں تک ہی محدود رکھنا ہوگا ، میری آپ سب سے اپیل ہے خدا کے لیے اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں اپنے بچوں اور باقی افراد کو بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے دے تا کہ کرونا وائرس سے بچ سکے اور ایک قوم ہونے کا فرض ادا کریں، والدین کو اپنے بچوں کو گھر سے باہر جانے سے روکنا ہوگا تاکہ ہمارے گھروں سے بھی کررونا وائرس دور ر ہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ اگر کوئی اپنے گھر سے باہر جائے تو جاتے ہوئے اور واپس آتے ہوئے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ہمارا فرض ہے کہ ہم سب مل کر ہی اپنے ملک کو اس جان لیوا کورونا وائرس سے بچائیں حکومت بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات