دعا مانگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت،مغویہ نے دو ملزمان کو جج کے سامنے شناخت کرلیا

پیر 30 مارچ 2020 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) دعا مانگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت،مغویہ نے دو ملزمان کو جج کے سامنے شناخت کرلیا۔پیرکودعا منگی اغوا کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔مغویہ دعا منگی نے جج کے سامنے ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔

(جاری ہے)

مغویہ دعا منگی کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔

ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو ڈمی افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا، جج کے سامنے دعا منگی نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ عدالت میں موجود ملزمان ذوہیب قریشی ،مظفر اور انکے دیگر ساتھیوں نے مجھے اغوا کیا تھا عدالت نے مغویہ کے بیان اور شناخت پریڈ کے عمل کو سیل کردیا دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔