بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر کارکن مرزا محمد عالم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار،سوگوار خاندان سے تعزیت

پیر 30 مارچ 2020 17:21

بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سینئر کارکن مرزا محمد عالم کے انتقال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیئر کارکن مرزا محمد عالم کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم مرزا محمد عالم پارٹی کا اثاثہ تھے اور انہوں نے پارٹی قیادت کی تین نسلوں کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کی۔بلاول نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔