وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا ، چاری نکاتی ایجنڈا جاری

کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا،لاک ڈاون کی صورتحال، خوراک اور ضروری استعمال کی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا جائیگا

پیر 30 مارچ 2020 18:10

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا ، چاری نکاتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) منگل کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، مقام کا فیصلہ بعد میں ہوگا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لئے کابینہ ڈویڑن نے چار نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،لاک ڈاون کی صورتحال، خوراک اور ضروری استعمال کی اشیاء کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا جائیگا ، وفاقی کو معاشی کا پہیہ چلانے عالمی صورتحال، عوامی ریلیف پیکجزپر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ کو توانائی ڈویڑن کی جانب سے بجلی اور گیس پر بریفنگ دی جائے گی،وفاقی کابینہ 12 مارچ کو کابینہ کی نمٹائے گئے قانونی کیسز کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مارچ کے ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی،اجلاس میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کی پروپوزلز، قوائد اور قوانین کا جائزہ لیا جائے گا،