عمران صاحب اور حکومتی ترجمان جھوٹ بول کر اپنی نااہلی ، نالائقی اور مجرمانہ غفلت ماضی کے حکمرانوں پر نہیں ڈال سکتے ، مریم اور نگزیب

نواز شریف، شہباز شریف نے جو ہسپتال بنائے، موجودہ نااہل حکومت اٴْن کی مینج کر لے تو کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے ، ترجمان (ن)لیگ

پیر 30 مارچ 2020 18:18

عمران صاحب اور حکومتی ترجمان جھوٹ بول کر اپنی نااہلی ، نالائقی اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اور حکومتی ترجمان جھوٹ بول کر اپنی نااہلی ، نالائقی اور مجرمانہ غفلت ماضی کے حکمرانوں پر نہیں ڈال سکتے ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تافتان اور داخلی راستوں پہ حکومت کی غفلت ماضی کی حکومتوں کی ذمہ داری نہیں تھی ،ماضی کی حکومت کے بنائے ہوئے ہسپتال موجودہ حکومت سے مینیج نہیں ہو پا رہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سے وزراء اور حکومتی ترجمانوں‘ تک سب کورونا پہ جھوٹ بول کر قوم سے حقائق چھپا رہے ہیں ،پنجاب میں ہسپتالوں کے اندر ناقص انتظامات اور ڈاکٹرز کے لئے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی خطرناک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان قوم کی بقاء کے مرحلے میں تو مہ داری کا مظاہرہ کریں اور اللہ تعالی سے ڈریں ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کے خلاف بیان بازی اور سیاست سے عوام کو کوئی خدمت نہیں ہورہی،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور نرسز کو حفاظتی کٹس پہنچانا ماضی کے حکمرانوں کی ذمہ داری نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو کورونا سے آگاہی فراہم کرنا ماضی کی حکومتوں کی ذمہ داری ہی ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو کورونا میں بچاو کی تدابیر کی حکمت عملی تیار کریں، سیاست بعد میں کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے انچارج کو حقائق بتانے سے روکنے کا حکومتی حکمنامہ سے حقائق نہیں چھپ سکتے،نواز شریف، شہباز شریف نے جو ہسپتال بنائے، موجودہ نااہل حکومت اٴْن کی مینج کر لے تو کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کا واسطہ ہے بیان بازی میں وقت ضائع نہ کریں، عوام کی جان بچائیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان کورونا پہ حکومتی حکمتِ عملی اور کرونا کی آگاہی پہ بولیں تو عوام کو کچھ فائدہ ہو جائے گا۔