Live Updates

خضدار،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مختلف مقامات پر بچوں اور خواتین میں شعور اجاکر کرنے پر زور

پیر 30 مارچ 2020 18:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف خضدار کے صدر رائیس عبدالرحمان کرد کی ہدایت پر تحریک انصاف خضدار کے نائب صدر سیف اللہ اور شاہنواز رند سیکرٹری اطلاعات عبداللہ رند نے خضدار شہر کے مختلف مقامات سنی اور عوامی ہوٹل کے ایریا میں کرونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم چلائی اور عوام الناس میں احتیاتی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا،۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مختلف مقامات پر بچوں اور خصوصا خواتین میں شعور اجاکر کرنے پر زور دیا گیا اس موقع پر صفائی کے حوالے سے شہریوں میں صابن، سینیٹائزر بھی تقسیم کیئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ کروانا وائرس کے وبائ سے عوام کو بچانے کے لیے آگاہی مہم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اس لیے خضدار کے شہر ی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صفائی کا خصوصی خیال رکھیں اور کروانا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات