5 اپریل سے تمام ائیرپورٹس کھولنے کی بات درست نہیں، معید یوسف
چار یا پانچ اپریل سے چند ایئرپورٹ سے آہستہ آہتسہ انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کریں گے، اندرون ملک تمام پروازیں تاحکم ثانی بند رہیں گی، تھائی لینڈ سے آنے والے تمام مسافر کورونا کلیئر ہیں۔قومی سلامتی کے مشیرمعید یوسف کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 30 مارچ 2020 18:15
(جاری ہے)
یہ بات درست نہیں کہ 4 اپریل کے بعد تمام ایئرپورٹس پر پروازیں بحال ہوجائیں گی۔5 اپریل سے ائیرپورٹ کھولنے کی بات درست نہیں۔ اندرون ملک بھی تمام پروازیں بند ہیں اور بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے نہیں ہیں۔ تھائی لینڈ سے تمام مسافر واپس آچکے ہیں،یہ تمام مسافرکلیئر ہیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہیں۔ اسی طرح 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1625ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21 اموات ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں32 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے۔ آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ اولین ترجیح میڈیکل ٹیموں کے لیے سامان کی فراہمی ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو5 ہفتوں کیلئے سامان دے دیا گیا ہے۔ سرگودھا کی لیبارٹریزکی ایوی لیوایشن جاری ہے، وہاں بھی ٹیسٹنگ شروع ہوجائے گی۔ سندھ حکومت کو20 ہزار، پنجاب کو5 ہزارٹیسٹنگ کٹس دی گئیں ہیں۔ پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا رہے ہیں۔ اگلے تین دن میں 4 سے5 فلائٹس چین جائیں گی ۔ بیجنگ سے آنے والے سامان میں 100واک تھرو تھرمل اسکین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ6 اپریل سے پہلے پہلے ایک لاکھ تک حفاظتی کٹس پہنچ جائیں گی۔ 1200 سے 1500 کے درمیان وینٹی لیٹرز ہمارے پاس موجود ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.