ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیئے دستیاب ہوجائینگی، فواد چوہدری

پاکستان کی جانب سے تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس بین الاقوامی قیمت سے تین گنا کم قیمت پر دستیاب ہونگے، وفاقی وزیر

پیر 30 مارچ 2020 18:43

ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیئے دستیاب ہوجائینگی۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت کورونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی ہنگامی بنیادوں پر تیاری کے حوالے سے اجلاس ہواجس میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک مہینے تک پاکستان کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کے لیئے دستیاب ہوجائینگی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ تیار ہونے والے وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس ایف ڈی اے، اور برطانیہ کے طے شدہ معیار کے عین مطابق ہونگے، پاکستان کی جانب سے تیار ہونیوالے وینٹیلیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس بین الاقوامی قیمت سے تین گنا کم قیمت پر دستیاب ہونگے۔