ڈین جونزنے آئیسولیشن کے دوران آن لائن کوچنگ شروع کر دی

مجھے ویڈیوز بھیجیں میں تکنیک بہتر کرنے کیلئے رہنمائی کروں گا ‘ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا بیان

پیر 30 مارچ 2020 18:48

ڈین جونزنے آئیسولیشن کے دوران آن لائن کوچنگ شروع کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ کے مقابلے ملتوی ہونے کے بعدوطن واپس لوٹنے والے کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے خود کو مصروف رکھنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

(جاری ہے)

ڈین جونزنے خود کو آئیسولیشن میں رکھتے ہوئے گھر کو ہی کلاس روم بناکرسوشل میڈیا پر کوچنگ شروع کر دی ہے ۔ جونز نے پیغام دیا ہے کہ لوگ مجھ سے دوسرے معاملات میںبھی رہنمائی لے سکتے ہیں۔جونز نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو سیکھنے کے خواہشمند مجھے اپنی کرکٹ کی ویڈیوز بھیجیں میں کوچنگ کرتے ہوے تکنیک بہتر کرنے کے لئے رہنمائی کروں گا۔اس کے ساتھ اعصاب کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بھی تربیت دوں گا۔