شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر پارٹی رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس

پیر 30 مارچ 2020 20:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر پارٹی رہنمائوں اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس پیر کو وڈیو لنک پر ہوا۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کی سیاسی اور پارلیمانی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خرم دسگتیر، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ، راجہ ظفر الحق، پرویز رشید اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔