Live Updates

گورنرسندھ سے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ریجنز کے صدور کی ملاقات

کورونا اور لاک ڈائون سے پیدا شدہ صورتحال، ادویات اور راشن کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 30 مارچ 2020 20:18

گورنرسندھ سے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ریجنز کے صدور کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ریجنز کے صدور نے پیرکو گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے پیدا شدہ صورتحال کے ضمن میں وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا گیا اور صوبہ سندھ کے تناظر میں کئی سفارشات دی گئیں ۔

ریجنز کے صدور نے وزیر اعظم سے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ عوام کو موثر ریلیف دیا جاسکے۔ وفد کے اراکین نے راشن اور ادویات کی بروقت دستیابی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی بھی درخواست دی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا کی وباء پر کنٹرول کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس پر جلداز جلدقابو پایا جاسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات