وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی اپیل پر بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کے عوام نے نفلی روزہ رکھا

پیر 30 مارچ 2020 20:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی اپیل پر بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کے عوام نے پیر کو نفلی روزہ رکھا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی تھی کہ ریاست بھر میں عوام کورونا وائرس سے نجات کے لئے پیر کو نفلی روزہ رکھیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے محکمہ امور دینیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا اور مساجدسے اس نفلی روزے کی تاکید کے لئے اعلانات بھی کرائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی نصف درجن افرادمیں کورونا وائرس پایا گیا ہے جنہیں میرپور اور بھمبر میں قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہے۔بازار بند ہیں،تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعطیلات کر دی گئی ہیں۔تمام اضلاع میں سرکاری ریسٹ ہاؤس قرنطینہ مراکز میں تبدیل کئے جا چکے ہیں۔اس کے باوجود لوگ اپنے گھروں میں محدود رہنے میں احتیاط سے کام نہیں لیتے جس پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کرفیو نافذ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :