وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 10 ارب روپے کے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکیج کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی انصاف امداد پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کرنے کی ہدایت فول پروف میکانزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے، 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دینگے انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی،کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی
پیر 30 مارچ 2020 20:39
(جاری ہے)
انصاف امداد پیکیج کے تحت مالی امداد ملنے سے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف ملے گا۔ انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی۔
کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔درخواست گزار شکایت آن لائن درج کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے درخواست فارم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزاروں سے صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیںگے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نادار طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے گی۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال،ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری انفراسٹرکچر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.