کرونا سے 21افرا دجاں بحق ہوئے ہیں ،ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1625 کنفرم کیسز ہیں، آزاد کشمیر میں 6 بلوچستان میں 144 گلگت بلتستان میں 128 اسلام آباد میں 51 ،کے پی کے میں 195 پنجاب میں 596 اور سندھ میں 508 کیسز ہیں، ملک میں مجموعی طور پر 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے،32صحت یاب ہو چکے ہیں ، ریسرچرز اور دیگر لوگوں کے آئیڈیاز کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پروگرام شروع کیا جائیگا، میڈیا کو بریفنگ

پیر 30 مارچ 2020 21:31

کرونا سے 21افرا دجاں بحق ہوئے ہیں ،ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک بھر میں کورونا سے 21افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1625 کنفرم کیسز ہیں،آزاد کشمیر میں 6 بلوچستان میں 144 گلگت بلتستان میں 128 اسلام آباد میں 51 ،کے پی کے میں 195 پنجاب میں 596 اور سندھ میں 508 کیسز ہیں، ملک میں مجموعی طور پر 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے،32صحت یاب ہو چکے ہیں ، ریسرچرز اور دیگر لوگوں کے آئیڈیاز کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پروگرام شروع کیا جائیگا۔

پیر کو یہاں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 1625 کنفرم کیسز ہیں،آزاد کشمیر میں 6 بلوچستان میں 144 گلگت بلتستان میں 128 اسلام آباد میں 51 کیسز ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں 195 پنجاب میں 596 اور سندھ میں 508 کیسز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کہا تھا ریکور ہونے والے افراد کا نمبر بڑھے گا جو اب تک 32 ہوچکا ہے،اب تک مٴْلک کے مختلف حصوں میں 21 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ظفر مرزا نے کہاکہ یہ ڈیٹا تمام صوبوں میں متعین فوکل پوائنٹس سے اکٹھا کیا جاتا ہے جو مستند ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں 7507 افراد مختلف کونٹائن سینٹرز میں موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورنٹائن میں موجود 4255 لوگوں کے ٹیسٹ ہوئے 19 فیصد یعنی 796 پازیٹو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 1625 مریضوں میں سے 883 زائرین 247 دوسرے ممالک سے آئے ہیں،مجموعی کیسز میں سے لوکل کیسز کی تعداد 29 فیصد ہے جو بڑھ رہی ہے ۔

ظفر مرزا نے کہاکہ اس وقت 783 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں 773 ریکور ہو رہے ہیں،اس وقت ملک میں مجموعی طور پر 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ظفر مرزا نے کہاکہ آپ کے سامنے ایک پلان رکھنے جارہا ہوں،قومی سطح کے اوپر کووڈ ریلیف ٹائیگرز کا پروگرام شروع ہورہا ہے،اس کیفیت میں بہت سے لوگ اپنی مہارت کے مطابق مٴْلکی کوششوں میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس معاملے کو فریم ورک دینے کے لیے ریسرچرز اور دیگر لوگوں کے آئیڈیاز کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پروگرام شروع کیا جائیگا۔ ظفر مرزا نے کہاکہ وہاں کووڈ19 کے حوالے سے تحقیق یا سروس کی پرپوزلز مانگے گئے ہیں،اس کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے یہ فاسٹ ٹریک عمل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ماہرین جن آئیڈیاز کو بہتر سمجھیں گے اٴْن افراد کو مدعو کیا جائیگا اور مالی معاونت بھی کی جائیگی۔ ظفر مرزا نے کہاکہ اگر آپ ایک عام شہری ہیں یا ریسرچر ہیں اور حکومت کی کاوشوں میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں،حکومت آپ کی مدد کرے گی اور آپ کے آئیڈیا کو قومی رنگ دے گی۔ظفر مرزا نے کہاکہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تعاون سے ایک اور پروگرام شروع کیا جائے گا۔