Live Updates

سکھر اور پنو عاقل پولیس کی بے حسی،لاک ڈائون کے باعث آٹھ روز سے گولارچی میں پھنسے 80 بارتیوں کو حراست میں رکھ کر غیرانسانی سلوک کا مظاہرہ

پیر 30 مارچ 2020 21:33

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) سکھر اور پنو عاقل پولیس کی بے حسی،لاک ڈائون کے باعث آٹھ روز سے گولارچی میں پھنسے 80 بارتیوں پر مشتمل دو بھائیوں کی بارات کوواپسی پر تین روز تک حراست میں رکھ کر غیرانسانی سلوک کا مظاہرہ کیا.بھوک پیاس کے مارے بزرگ بے ہوش ہو گئے بچے دودھ نہ ملنے کے باعث بے حال ہو کر روتے رہی.

(جاری ہے)

22مارچ کو پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے چک شیر علی سے بدین کے علاقہ گولارچی میں آنے والی دو بھائیوں محمد ارشد اور محمد عابد کی 80 باراتیوں پر مشتمل بارات لاک ڈان کے باعث سات روز تک گولارچی میں پھنس کر رہ گئی تھی دلہا دلہن کے والدین کی درخواست پر ڈی سی بدین کی اسکریننگ کے بعد واپسی کی مشروط اجازت ملنے پر دو دلہا دلہن جوڑوں سمیت تمام 80 باراتیوں کی انڈس اسپتال میں مکمل اسکریننگ کے بعد تین روز قبل بدین سے پنجاب کے لئے بارات روآنہ ہو گئی اجازت نامہ اور پولیس میسیج ہونے کے باعث بس پر سوار بارات ہفتہ کی شب دس بجے سکھر کے علاقہ پنو عاقل کی مہسر چیک پوسٹ پر پہنچی تو بارات کو پنو عاقل پولیس نے روک لیا اور آگے جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ایک ویران میں بس کھڑی کر دی لاک ڈاون اور رستہ میں ہوٹل بند ہونے کے باعث مسافروں کو کھانے پینے کے لئے کوئی چیز دستیاب نہ ہونے کے باعث پریشانی میں مبتلا کر رکھا تھا سات روز سے دربدر باراتیوں نے پوری رات اور پورا دن ویرانے میں پولیس حراست میں گزارا جس کے باعث بزرگ اور بیمار بارتیوں کے علاوہ بچوں کی حالت ابتر اور غیر ہو گئی صحافیوں کے موقع پر کوریج کے لئے پہنچنے پر پولیس اپے سے باہر نکل گئی اور تمام بارتیوں کو بس سمیت حراست میں لے کر پولیس چوکی پر منتقل کر کے باراتیوں کو بس میں بند کر کے گیٹ لاک کر دیئے اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی بھوک پیاس کے مارے چار بزرگ مسافر بے ہوش ہو گئے چھوٹے بچے دودھ نہ ملنے کے باعث رو رو کر بے حال ہو گئے سکھر اور پنو عاقل پولیس کی بے حسی اور غیرمناسب اور غیرانسانی سلوک کے شکار باراتیوں اور بدین وہاڑی میں موجود دلہا دلہن کے رشتیداروں نے صحافیوں کے توسط اور ذاتی طور پر سی ایم ہاس بلاول ہاس ڈی آئی جی ایس ایس پی سکھر کے علاوہ اراکین اسمبلی پیپلزپارٹی پی ٹی آئی ایم کیو ایم پاکستان پی ایم پی مسلم لیگ نواز جے ڈی اے مسلم لیگ ف سمیت دیگر سیاسی مذہبی اور انسانی حقوق کی جماعتوں سے دو روز مسلسل اور بار بار رابطہ کر کیانسانی ہمدردی کے تحت ان کی مشکل اور پریشانی دور کرنے میں مدد کی اپیل کی پر کہیں سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا آٹھ روز سے مصیبت اور مشکل میں پھنسے دربدر بے بس اور مجبور باراتیوں نے پاک آرمی کی عالی قیات سے مدد کا مطالبہ کرتے ہوئے مشکل مصیبت اور پریشانی کی کھڑی سے نکالنے کے لئے اپیل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات