سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی

پیر 30 مارچ 2020 21:41

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی
لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخوست ضمانت پر کارروائی کل برزمنگل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ احد چیمہ کی جانب سے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ احد چیمہ کے تمام شریک ملزم رہا ہو چکے ہیں شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے فاضل عدالت نے احد چیمہ کی درخواست ضمانتوں پرمزید کارروائی آج منگل تک ملتوی کر دی۔