Live Updates

صوبہ میں لاک ڈاؤن غریبوں کے لیے کڑا امتحان ہے، سربراہ بیت المال سندھ

لاک ڈاؤن کے تحت یومیہ اجرت کمانے والے لاکھوں افراد متاثر ہوگئے ہیں، حنید لاکھانی

پیر 30 مارچ 2020 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ صوبہ میں لاک ڈاؤن غریبوں کے لیے کڑا امتحان ہے سندھ حکومت لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظرثانی کرے بغیر پلاننگ کے جلدبازی میں فیصلے نقصانات کا سبب بن رہے ہیں صوبائی حکومت کا راشن کی تقسیم میں تاخیر کے سبب غریب گھرانوں میں کھانے کے لال ہیں لاک ڈاؤن کے تحت یومیہ اجرت کمانے والے لاکھوں افراد متاثر ہوگئے ہیں شہری خطرناک وائرس سے بالائے طاق ہوکر سڑکوں پر پھر رہے ہیں صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ بے بس عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کورنگی میں مستحقین کے ساتھ پولیس کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں پولیس انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کرے دیریں اثناء سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے نجی ہسپتال میں تھلیسیمیا سینٹر کا دورہ کیا انہوں نے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی حنید لاکھانی اور ٹیم نے تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دیا انہوں نے شہریوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث تھلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کے عطیات میں کمی آئی ہے شہری ان لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں ہاسپٹل اور تھلیسیمیا سینٹر کی کاوشیں قابل تعریف ہیں موجودہ صورتحال میں انسانیت کی خدمت کرنے والے قومی ہیروز ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات